ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپورنیشنل ہائی وے پر بس اُلٹ گئی؛ ڈرائیور ہلاک، قریب 25 مسافر زخمی

یلاپورنیشنل ہائی وے پر بس اُلٹ گئی؛ ڈرائیور ہلاک، قریب 25 مسافر زخمی

Sat, 22 Jul 2023 13:35:30    S.O. News Service

یلاپور22/ جولائی (ایس او نیوز) بینگلورسے گوا جانے والی ایک بس یلاپور نیشنل ہائی وے 52 پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ بس پر سوار قریب 25 مسافرزخمی ہوگئے۔ حادثہ سنیچر صبح ہبلی روڈ کے ملن ہوٹل کے قریب سنیچر صبح کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثے میں تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہبلی اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو یلاپور سرکاری اسپتال لے جاکر مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

 


Share: